جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے:سابق چیف جسٹس ...
جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے نواز شریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے،ہرجگہ سے آواز بلند ہورہی ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دو۔

جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر باہر پھینک دیا، ایسا کیا مانگا تھا؟ حقیقت جان کر اس حرکت پر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی

تفصیلات کے مطابق سکھر میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہا کہ 2 ججز نے واضح طور پر کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ 12مئی کوڈکٹیٹرشپ کی وجہ سے شرپسندوں نے ظلم وبربریت کابازارگرم کیا،12 مئی کے واقعات کا مقدمہ مختلف اوقات میں زیر سماعت رہا اور اس سانحے میں شہدا ء کے خون کو رائیگا ں نہیں جانے دیا جائے گا۔

نوجوان عیسائی پاکستانی لڑکی نے مسلمان لڑکے سے شادی کیلئے اسلام قبول کرلیا، لیکن پھر اس کا شوہر اسے گھر چھوڑ کر کام پر گیا تو پیچھے سے ایسا شرمناک ترین کام ہوگیا کہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی، اکیلی لڑکی کو۔۔۔

افتخار چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وکلا ء کی تحریک کی وجہ سے ملک میں جمہوریت آئی،12 کو وکلاء نے قربانیاں دیں،سندھ ہائیکورٹ کو بھی اس دن بند کرنے کی کوشش کی گئی۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آج بانی ایم کیو ایم کا نام پاکستان سے مٹ چکا ہے،خود وہ لندن میں منہ چھپائے بیٹھا ہے اور اس کے ساتھی یہاں گروپ بنارہے ہیں جبکہ موجودہ میئرکراچی وسیم اخترنے بھی دہشتگردی کے واقعات کااعتراف کیاہے۔

مزید :

قومی -