نیب اور ایف بی آر کی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، لاہور میں رینجرز بلائی جائے: عمران خان

نیب اور ایف بی آر کی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، لاہور میں رینجرز ...
نیب اور ایف بی آر کی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، لاہور میں رینجرز بلائی جائے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر نیب اور ایف بی آر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں جس کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ لاہور میں حمزہ شہباز شریف مجرموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اس لیے رینجرز کو بلایا جائے۔
بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاناما لیکس کے معاملے کے بعد ادارے متحرک ہوئے لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کرپشن چھپانے کیلئے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اسی لیے کسی بھی ادارے نے ایکشن نہیں لیا۔ نواز شریف نے پاناما پیپرز پر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جبکہ نیب اور ایف بی آر نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جس کی وجہ سے سپریم کورٹ گئے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں جانے مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کیا امیر اورغریب کیلئے ایک ہی قانون ہے کیونکہ جب میں نے مشرف کی مہربانی سے8 دن جیل کاٹی تو وہاں صرف غریب ہی دیکھے جبکہ بڑے بڑے سارے ڈاکو پارلیمنٹ میں ہیں۔

بیوی بھی شوہر کو طلاق دے سکتی ہے لیکن صرف اس صورت میں کہ۔۔۔ نئے فتویٰ آنے پرہنگامہ برپا ہوگیا
عمران خان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن ابھی تک ناکام رہا ہے ۔ الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران دھاندلی روکنے میں ناکام رہا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے 40 نکاتی تجاویز دیں لیکن ایک بھی تجویز پر عمل نہیں ہوا اور کسی بھی سرکاری افسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ نئے الیکشن کمیشن ممبران کو اپنے آپ کو ثابت کرنا ہوگا۔

خاتون نے اخبار اٹھایا تو شوہر کے بارے میں خبر،جسے اپنا شوہر سمجھتی رہی وہ دراصل کون تھا؟ایسا انکشاف کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا،صرف جرائم پیشہ نہ تھا بلکہ ساتھ ہی۔۔۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہمارے 2 کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن کے دوران قتل کردیا گیا جبکہ ان کے مدعی کو حمزہ شہباز نے سمجھوتہ کرانے کیلئے ماڈل ٹاو¿ن بلوایا اور نہ جانے پر گولی مار دی گئی ۔ مقتول کی بیوہ ہمیں کیس واپس لینے کا کہہ رہی ہے کیونکہ اس کے بچوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ اندرون لاہور میں جتنے بھی غنڈے ہیں انہیں پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے اور ان سب کی سرپرستی حمزہ شہباز کر رہا ہے اس لیے غریبوں کو تحفظ دینے کیلئے رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -