امجد صابری کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا :شہزاد ملا کا انکشاف

امجد صابری کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا :شہزاد ملا کا انکشاف
امجد صابری کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا :شہزاد ملا کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف قوال امجد صابری کے قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پولیس کی زیر حراست سیکٹر انچارج شہزاد ملا نے اہم انکشافات کیے ہیں ،شہزاد ملا نے اعتراف کیاہے کہ امجد صابر ی کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا ،ان کو قتل کرنے کیلئے چھ ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں ،امجد صابری کے قتل کا ٹاسک لیاقت آباد کے دو کارکنان نعمان اور عمران کو دیا گیا تھا ۔شہزاد ملا نے دوران حراست انکشاف کیا کہ امجد صابری کی ریکی اور ٹارگٹ کلنگ میں چار دہشتگرد ملوث ہیں ۔پولیس نے شہزاد ملا کو کچھ روز پہلے ضلع غربی سے گرفتار کیا تھا اور اس کی گرفتار ی کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا ،شہزاد ملا پر قتل اور اقدام قتل کے 40مقدمات ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ امجد صابر ی کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ تاحال نہیں ملا ہے جبکہ پولیس اہم ملزم کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

مزید :

قومی -