باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ،دبئی جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار،مسافروں کی ہنگامہ آرائی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا ہے،قومی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا ہے،قومی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے،پرواز پی کے211نے دبئی کیلئے 12بجے دوپہر روانہ ہونا تھا جو ابھی تک اڑان نہیں بھر سکی ہے،مسافروں نے پی آئی اے کے کاﺅنٹر کا گھیراﺅ کرکے بے نظیر ائیر پورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔
جنگ بندی معاہدے کے چند گھنٹوں بعد ہی شامی فوج کی ایک سکول پر بمباری،بچوں سمیت 40افراد جاں بحق
مسافر قومی ائیر لائن اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں،مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم کئی گھنٹوں سے ذلیل وخوار ہورہے ہیں ہمیںپرواز کے لیٹ ہونے کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی ہے۔
دوسری طرف ملتان سے شارجہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 11 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے،پرواز کی تاخیر سے مسافر مشکلات کا شکار ہیں،مسافر انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔