جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی ارکان دھڑے بندی کا شکار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان دھڑے بندی کا شکار ہو گئے ہیں اور ایک درجن سے زائد ارکان نے قیادت کی جانب انگلی اٹھا دی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد ایم این اے یہ سوال پی ٹی آئی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انتخابات کے وقت ہسپتال میں تھے تو انہیں کس نے آکر کہا کہ وہ جیت گئے تھے لیکن سازش کے تحت ہرایا گیاہے اور کس نے کہا کہ دھاندلی ہو ئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت سے سوالات ہیں کہ دھاندلی اور پیٹی آئی کو شکست کی بات کس نے کی تھی ۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیاہے جس کے باعث پارٹی کے اراکین دھڑا بندی کا شکار ہو گئے ہیں اور قیادت کی جانب سوال اٹھا رہے ہیں ۔