تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی :پرویز رشید

تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی :پرویز رشید
تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی :پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرلیا ،وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ اور جے یو آئی ایف سے تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحاریک واپس لینے کا کہا جس پر دونوں جماعتوں نے ایک روز کا وقت مانگ لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پرویزرشید کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتو ںکے قائدین کو مدعو کیا جس دورا ن بیشتر پارلیمانی رہنماﺅں نے تحریک انصاف کے اراکین کو اسمبلی سے ڈی سیٹ نہ کرنے کی حمایت کی جبکہ جے یو آئی ایف اور متحدہ قومی موومنٹ نے تحاریک واپس لینے کیلئے پارٹی سے مشاورت کیلئے ایک روز کی مہلت مانگ لی ہے اور وہ وزیراعظم کواپنے فیصلے سے متعلق ایک روز بعد آگاہ کریں گے ۔
پرویز رشید کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے وزراءکی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہیں اور تحاریک واپس لینے پر قائل کریں جبکہ اجلاس کے دوران پارلیمانی رہنماﺅن نے وزیراعظم نوازشریف کے تدبر اور سیاسی بصیرت کو سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ اجلا س کے دوران پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ سے استعفوں سے متعلق معاملہ بھی زیر غور ا ٓیا اور تمام سیاسی رہنماﺅں نے اپنی اپنی رائے دی جبکہ اکثر نے تحریک انصاف کو اسمبلی میں رہنے کی حمایت کی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -