بلوچستان میں دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،بھٹکے ہوئے عناصر دشمنوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں :کمانڈر سدرن کمانڈ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،بھٹکے ہوئے عناصر دشمنوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،ایسے عناصر بچ نہیں سکیں گے۔چمن میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے رابطے بہت ضروری ہیں ،سب مل کر ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپن بولدک پاکستان دشمن عناصر کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔