پرویز مشرف نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا:جنرل حمید گل

پرویز مشرف نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا:جنرل حمید گل
پرویز مشرف نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا:جنرل حمید گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اورامریکا کےساتھ ڈبل کراس کیا۔جیونیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگوکرتے ہوئے جنرل ریٹائر حمید گل کا کہناتھا کہ پرویز مشرف نے کشمیر پالیسی سے انحراف کیااور ملکی مفادات کو سب سے بڑا نقصان پہنچایا اور ساتھ ہی انہوں نے افغانستان کے مسئلے کو پیچھے دھکیل دیا۔

الطاف حسین کے بارے میں کا کہنا تھا کہ 1992میں میری الطاف حسین سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی انہوں نے بتایا کہ آفاق احمداور عامر خان کو انہوں نے ویزہ لیکر دیا کیونکہ ایک امریکی قونصلر ان کے پاس آتا تھا اور2 لاکھ ر وپے میں ویزہ لے کر دیتا تھا۔

مزید :

قومی -