نوازشریف اور عمران خان کو جمہوریت کی قدر نہیں : آصف علی زرداری
نوشہرہ فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو اختیارات نہ دیتے تو میاں صاحب وزیر اعظم نہ ہوتے ، ”نوازشریف اور عمران خان کو جمہوریت کی قدر نہیں ہے“۔
سماءٹی وی کے مطابق نوشہرہ فیروز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے سوالات ہیں جن کا قوم کو انتظار ہے ، ہم پاکستان کو جہاں چھوڑ کر گئے تھے آج بھی وہی کھڑا ہے ۔ ماضی کے اور آج کے پاکستان میں موازنہ باآسانی ہو سکتا ہے ۔”پاکستان کے عوام کو اب فیصلہ کر لینا چاہیے“۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری آدمی ہوں اور جیل بھی کاٹی ہے ، کسی کو جمہوریت کی قدر نہیں ۔ 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیے ۔چین کیساتھ سرمایہ کاری پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ حکمران ہمارے احتساب کو بھول چکے ہیں ، موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں دوگنا کر دیں ۔