مٹی کا تیل 11روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش،سمری وزارت خزانہ کو ارسال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اوگرانے مٹی کا تیل 11روپے فی لیٹر مہنگا کرنے سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی۔
بجلی کا شارٹ فال زیرو ،کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی :خواجہ محمد آصف
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 7روپے 11پیسے بڑھانے ،مٹی کا تیل 11روپے مہنگاکرنے جبکہ ہائی سپیڈل ڈیزل کی قیمت میں2روپے 70پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 3روپے 30پیسے کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلہ کل بروز (جمعہ ) کو کرے گی اور ان قیمتوں پر اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔