بدقسمتی ہے کہ دہشت گرد اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں : ممنون حسین

بدقسمتی ہے کہ دہشت گرد اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں : ممنون حسین
بدقسمتی ہے کہ دہشت گرد اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں : ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر پاکستان ممنون حسین نے علماءکرام اور مذہبی رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں صدر پاکستان نے کہا ہے کہ کچھ نادیدہ قوتیں معاشرے کو نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا ہماری بدقسمتی ہے کہ دہشت گرد مسلمانوں کانام استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے نوجوانوں کو گمراہ کر کے غلط راستے پر ڈالا ہے۔ صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اس لیے انہیں شکست دینے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا تاکہ ہم اس منفی سوچ کو شکست فاش دے سکیں۔انہوں نے علماءکرام اور مذہبی رہنماﺅں سے درخواست کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور اخلاقی اقدار کی ترویج کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے معاشرتی برائیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اخلاقی اقدار کی کمزوری کی وجہ سے معاشرے میں رشوت جیسی برائیاں جنم لے رہی ہیں جنہیں روکنے کے لیے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

بھارت نے بغیر اطلاع دریائے نیلم میں پانی چھو ڑ دیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -