خواجہ آصف کی جنرل زبیر سے ملاقات، قومی سلامتی و دفاع کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی و دفاع کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی تیاریوں کا معاملہ بھی زیر گفتگو آیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آرمڈ فورسز کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔