غیرملکی کرنسی اکاونٹس کو مکمل تحفظ حاصل ،آصف زرداری سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، بیمارذہن کے لوگ ملکی امیج خراب کرتے ہیں:اسحاق ڈار

غیرملکی کرنسی اکاونٹس کو مکمل تحفظ حاصل ،آصف زرداری سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، ...
غیرملکی کرنسی اکاونٹس کو مکمل تحفظ حاصل ،آصف زرداری سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، بیمارذہن کے لوگ ملکی امیج خراب کرتے ہیں:اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 1992اور2001 کے قوانین کے تحت پاکستان میں غیرملکی کرنسی اکاونٹس کو مکمل تحفظ حاصل ہے جبکہ بے نامی اکاونٹس کی تو اب تک ملک میں اجازت تھی۔

ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان ،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے :رجب طیب اردگان 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک "میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چند بیمار ذہن کے لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوتا ہے،کبھی پاناماتو کبھی دھرنا ،الیکشن تک یہ لوگ ایسے ہی ڈرامے کرتے رہیں گے۔پاکستان کو اب ترقی کرنے دیں ،نواز شریف کی آصف زرداری کے ساتھ کوئی بھی ڈیل نہیں ہوئی۔ڈان لیکس کا معاملہ حمود الرحمان اور ایبٹ کمیشن کی طرح نہیں ہوگا،ہم اس کی تحقیقات منظر عام پر لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کا صدرمنتخب کرنے کے لئے میں نے وزیر اعظم کو 3نام بھیجے تھے،انہوں نے سعید احمد کا نام منتخب کیا،سعید احمد کو میرٹ پر ہی صدر نیشنل بینک لگایا گیاہے۔ملکی قرضوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 30جون 2016تک بیرونی قرض 57ارب ڈالر تھا جبکہ 74ارب ڈالر میں پبلک پرائیویٹ قرض بھی شامل ہے ، آنے والے وقت میں پیسہ چھپا کر رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتوں میں توسیع ضروری تھی،آصف زرداری سے میری کوئی ناراضگی نہیں, ،پیپلزپارٹی کے 9 میں سے 4 مطالبات مسودے میں شامل کیے  ہیں۔ملک میں مہنگائی کو روکنے اور اشیاءکی قیمتیں کنٹرول کرنے میں صوبوں کو زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس کی تصحیح ہو،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہت جلد بہت سے ملکوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

مزید :

قومی -