حسین حقانی دفترخارجہ میں کسی کورپورٹ نہیں کرتے تھے ،ان کارابطہ براہِ راست ایوان صدرسے تھا ،نواز لیگ اور پیپلز پارٹی مرکز میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی تیاری کر رہی ہے :شاہ محمود قریشی

حسین حقانی دفترخارجہ میں کسی کورپورٹ نہیں کرتے تھے ،ان کارابطہ براہِ راست ...
حسین حقانی دفترخارجہ میں کسی کورپورٹ نہیں کرتے تھے ،ان کارابطہ براہِ راست ایوان صدرسے تھا ،نواز لیگ اور پیپلز پارٹی مرکز میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی تیاری کر رہی ہے :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرخارجہ اورپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حسین حقانی دفترخارجہ میں کسی کورپورٹ نہیں کرتے تھے ،ان کارابطہ براۂ راست ایوان صدرسے تھا،ڈان لیکس نے بھی قومی اداروں کونقصان پہنچایاہے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈان لیکس کے معاملے نے بھی ملکی اداروں کونقصان پہنچایااورقومی سلامتی کوخطرہ لاحق ہواہے ،ڈان لیکس کے بارے میں لوگ مایوس ہوگئے ہیں ،ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ حسین حقانی کاایوان صدرسے ڈائریکٹ رابطہ تھا،وزیر اعظم ہاؤس اور فارن آفس سے بالاتر تھے ،ڈائریکٹ ڈائیلاگ پردفترخارجہ میں بے چینی تھی ،حسین حقانی کو2ملین ڈالرفنڈنگ کافیصلہ دفترخارجہ کانہیں تھا،حسین حقانی دفترخارجہ میں کسی کورپورٹ نہیں کرتھے اورشائد حسین حقانی یوسف رضاگیلانی کوبھی امریکیوں کوویزہ دینے پرنہیں بتاتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ سندھ تمہارا،پنجاب ہمارااورمرکزمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاری کررہی ہیں ،ن لیگ کوپنجاب میں پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کاخلاتحریک انصاف نے پرکیاہے ،تحریک انصاف اچانک ابھری جولوگوں کواب چبھ رہی ہے ۔

مزید :

قومی -