جنرل بپن راوت کا بیان کشمیریوں پر براہ راست جنگ کی دعوت، محبوبہ مفتی بھارتی افواج کے مظالم کا شرمناک دفاع کرنے میں مصروف ہیں: میر واعظ عمر فاروق

جنرل بپن راوت کا بیان کشمیریوں پر براہ راست جنگ کی دعوت، محبوبہ مفتی بھارتی ...
جنرل بپن راوت کا بیان کشمیریوں پر براہ راست جنگ کی دعوت، محبوبہ مفتی بھارتی افواج کے مظالم کا شرمناک دفاع کرنے میں مصروف ہیں: میر واعظ عمر فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ جنرل بپن راوت کی جانب سے بھارتی فوج کو کشمیری مظاہرین پر گولیاں برسانے کا اختیار دینا کشمیریوں پر براہ راست جنگ مسلط کرنے کے مترادف ہے۔ محبوبہ مفتی بھارتی افواج کے مظالم کے شرمناک دفاع کرنے میں مصروف ہیں ۔ جولائی 2016ء سے اب تک250کشمیری طلبہ کی بینائی ختم ہو گئی جبکہ50سے زائد کشمیری اپنی آنکھوں سے مکمل طور پر معذور ہو چکے ہیں ۔

ججز دباﺅ میں نہیں آتے، اداروں کی مضبوطی سے ملک مستحکم ہوتا ہے: چیف جسٹس آف پاکستان
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ کشمیر کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں کشمیری لوگوں کی بہت ابتر صورت حال ہے۔ افسپا اور دیگر کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں۔ کشمیریوں کی بینائی چلی گئی، بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ قیمتی املاک کو جلا کر کشمیر یوں کو معاشی طور پر کمزور کیا جارہا ہے۔ کشمیر میں حالیہ صورت حال ہمارے لئے بہت کربناک اور تکلیف دہ ہے، یہ مرحلہ ہمارے لئے بہت بڑا مرحلہ ہے۔ کشمیری اپنا جمہوری حق مانگنے کے لئے سڑکوں پر ہیں انہیں بھارت سے آزادی چاہیے۔ بھارت کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کے کیرئر ختم ہو چکے ہیں، وہ ذہنی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، معاشی طور پر کشمیریوں کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حریت کانفرنس کی قیادت کو پابند سلاسل کیا جا چکا ہے۔

پاک بحریہ ایس ایس جی کے 50سال مکمل ہونے پرگولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز ،نیول چیف کا افسروں اور جوانوں سے خطاب
کشمیری رہنما ءکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری قائدین کی آوازیں بند کرنے کے لئے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ سید علی گیلانی ایک لمبے عرصے سے نظر بند ہیں۔ یاسین ملک بھی کئی ہفتوں سے قید میں ہیں جبکہ مجھے بھی21دنوں سے گھر پر نظر بند کیا ہوا ہے۔کشمیریوں کے بنیادی حقوق صلب کئے جا چکے ہیں۔ مرکزی جامعہ مسجد کو کئی ہفتوںسے تالہ لگایا ہوا ہے، نماز جمعہ کے اجتماعات پر کشمیر بھر میں بھارتی فورسز نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ ان سارے معاملات پر اقوام عالم کی خاموشی کشمیریوں کے لئے تکلیف دہ ہے۔

مزید :

قومی -