دہری شہریت رکھنے کا قانون بنائیں گے ؛نوازشریف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے دہری شہریت کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا قانون سازی کا عندیہ دیدیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کو دوہری شہریت دینا کسی بھی ملک کی صوابدید ہے اور یہ شہریت رکھنا ہر شہری کا حق ہے ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں کسی شخص کی دوہری شہریت پر تنقید نہیں کرنا چاہئے ۔ ایسی تنقید نامناسب ہے ۔دوہری شہریت کیلئے اگر قانون بنانا پڑا تو بنائیںگے۔