”را“ کا ریموٹ کنٹرول دہشتگردی کا منصوبہ، پنجاب کے ایئرپورٹس پر الرٹ جاری

”را“ کا ریموٹ کنٹرول دہشتگردی کا منصوبہ، پنجاب کے ایئرپورٹس پر الرٹ جاری
”را“ کا ریموٹ کنٹرول دہشتگردی کا منصوبہ، پنجاب کے ایئرپورٹس پر الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوخبردار کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “نے ائرپورٹس پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے جس کے بعدصوبے کے تمام ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ائرپورٹ حکام کو

مزید پڑھیں :کوئٹہ میں فورسز کی کارروائی،پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے میں ملوث کالعدم لشکری جھنگو ی کے 4دہشتگرد ہلاک

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ہوائی اڈوں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کے ذریعے حملوں کا خدشہ ہے۔مراسلے میں تمام کمشنزر اور ریجنل پولیس افسران کوائرپورٹس کے دورے اور سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ نے متعلقہ محکموں کو باہمی روابط بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -