وزیر اعظم ہاوس سے مریم نواز چلی گئیں جو پہلی کامیابی ہے ،2نومبر کو حکومت اور تحریک انصاف مل کر اسلام آباد بند کرے گی :فیصل واڈا ،عمران اسماعیل

وزیر اعظم ہاوس سے مریم نواز چلی گئیں جو پہلی کامیابی ہے ،2نومبر کو حکومت اور ...
 وزیر اعظم ہاوس سے مریم نواز چلی گئیں جو پہلی کامیابی ہے ،2نومبر کو حکومت اور تحریک انصاف مل کر اسلام آباد بند کرے گی :فیصل واڈا ،عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیر اعظم ہاوس سے لاہور بھیج دیا گیا ہے جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہے ،عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 2نومبر کو حکومت اور تحریک انصاف مل کر اسلام آباد بند کرے گی ۔

فوج مارشل لاءنہیں لگائے گی ، تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیرا عظم بھی نوازشریف ہی ہونگے : پرویز مشرف
بنی گالا کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ مریم نواز کو وزیر اعظم ہاوس سے نکال کر رائیونڈ محل بھیج دیا گیا جو تحریک انصاف کی پہلی فتح ہو گئی ہے ،اس کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں مبارکباد دیتا ہوں ،دوسر ی کامیابی تب ملے گی جب وزیراعظم نواز شریف بھی یہاں سے چلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج جس طرح پہاڑوں کا سفر کرتے ہوئے بنی گالا پہنچے ہیں شائد وزیر اعظم ہاوس بھی اسی طرح جانا پڑے ،ہم اس کے لیے تیار ہو گئے ہیں ۔ادھر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو تماشا لگانا ہے لگا لے ،اب تحریک انصاف کے سونامی کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔انہوں نے کہا کہ قوم اسلام آباد بند کرنے کے لیے تیار ہے ،حکومت نے پہلے ہیں جڑواں شہروں کو بند کیا ہوا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2نومبر کو تحریک انصاف بھی اسلام آباد بند کرے گی اور حکومت بھی وفاقی دارالحکومت کو بند کرے گی ،لہذا حکومت اور تحریک انصاف دونوں مل کر اسلام آباد کو بند کریں گے ۔

مزید :

قومی -