بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کارسربجیت سنگھ پاکستان چھوڑ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی طرف سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانےو الے بھارتی سفارتکارسربجیت سنگھ واپس روانہ ہو گئے ۔
ابتک نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دئیے جانے والے بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کارسربجیت سنگھ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس بھارت چلے گئے۔
2 نومبر کو تحریک انصاف اسلام آباد بند کرے گی یا نہیں ، رہنماؤں نے واضح کر دیا
ذرائع کے کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار سربجیت سنگھ نے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان چھوڑ دیا ہے، سربجیت سنگھ اسلام آباد سے لاہور اور وہاں سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوئے ۔
بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کار کوپاکستان مخالف سرگرمیوں کے باعث ناپسندیدہ شخص قرار دیا گیا تھااور انہیں 29اکتوبر تک اہل خانہ سمیت ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔
سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبا والے کو دفترخارجہ طلب کر کے سربجیت سنگھ کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہیں۔اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمشنر سے بھی کہا گیا تھا کہ سرجیت اور اسکے اہل خانہ کیلئے فوری طور پر پاکستان چھوڑنے سے متعلق اقدامات کریں۔