وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن روانہ ،نوازشریف آج جدہ سے لندن جائیں گے

وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن روانہ ،نوازشریف آج جدہ سے لندن جائیں گے
وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن روانہ ،نوازشریف آج جدہ سے لندن جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ ہو گئے،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے ،شہباز شریف لندن جاتے ہوئے قطر میں اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر خارجہ خواجہ آصف کے علاوہ کابینہ کے بعض وزرا کے بھی لندن پہنچنے کاامکان ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں مشاورت کے بعد پاکستان آئیں گے،نوازشریف آئندہ سماعت پراحتساب عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں:۔صدارتی نظام کی بحث چھیڑی جارہی ہے، نظام کو لپیٹا گیا تو ذمہ دارریاستی ادارے ہونگے نا کہ سیاسی جماعتیں:چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

مزید :

قومی -اہم خبریں -