مودی باز آجاؤ! ورنہ تمہارے پاس پچھتانے کا وقت بھی نہیں بچے گا: سراج الحق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو للکاردیا اور کہا ہے مودی باز آجاؤ! ورنہ تمہارے پاس پچھتانے کا وقت بھی نہیں بچے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بوکھلا کر ایل او سی پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے اور اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے میں جنگ کی آگ بھڑک اٹھے گی۔ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسے نقصان اٹھانا پڑے گا۔ مودی باز آجاؤ! ورنہ تمہارے پاس پچھتانے کا وقت بھی نہیں بچے گاتم کشمیر میں جنگ ہار چکے ہو اس لیے بہتر ہے کہ اعتراف کرلو۔
جنرل راحیل شریف کا مستقبل ،حکومت کو خطرات پی ٹی آئی دھرنا کے اثرات اور پاک بھارت جنگ ، ماہرعلم نجوم نے بڑی پیشگوئیاں کر دیں
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی دفاع کیلئے سب متحد ہیں اور ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔