”میرا وہ دوست نوازشریف سے ملنے گیاتوانہوں نے اس کی مرسڈیز گاڑی اپنے پاس ہی رکھ لی کیونکہ ۔۔۔“
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ نگار ضمیر حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مرتبہ ان کا ایک دوست نوازشریف سے ملنے ماڈل ٹاﺅن گیا ہوا تھا اور جب نوازشریف انہیں الوداع کہنے آئے تو انہیں مرسڈیز گاڑی پسند آگئی اور اپنے پاس رکھ لی ، بعد میں رورہاتھا۔
اے آروائے نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “ میں گفتگو کرتے ہوئے ضمیر حیدر نے کہاکہ ”سمیع ابراہیم نے کہاکہ نوازشریف کے پاس پیسے کم ہیں تو ہمارا ایک دوست ہے ، جس کا نام نہیں لوں گا وہ اپنی مرسڈیز پہ ان کے گھر گئے ، اس جاتی عمراہ نہیں بنا تھا، ابھی ماڈل ٹاﺅن میں ہی مقیم تھے ، وہاں ایک لائن تھی لمبی مرسڈیزوں کی اور مختلف گاڑیوں کی کیونکہ میاں نوا ز شریف کو بھی گاڑیوں کا بہت شوق تھا، وہ جب سی آف کرنے نکلے تو انہوں نے کہا کہ کیا گڈی ہے جناب بڑی زبردست گڈ ی اے ،ذراچابی دکھاو ، پھر وہ گاڑی وہاں سے واپس نہیں گئی، ڈرائیوران کو کسی دوسری گاڑی میں چھوڑنے گیا ، اس کے بعد جو پیسوں کی بات ہوئی وہ بھی آئی ہوئی ہو گئی کیونکہ کون مانگ سکتا تھا، وزیراعلیٰ اور پھر وزیراعظم سے “۔
ضمیر حیدر کے اس دعوے پرمیزبان ارشد شریف نے کہاکہ ”ایسے لوگوں کو تحفہ دیتے ہیں ، اکاو¿نٹ شیٹس میں تحائف کا بھی کافی ذکر ہے “۔ ضمیر حیدر کاکہناتھاکہ تحفہ کہاں، وہ رورہاتھا بے چارہ ۔