ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی اوراپوزیشن بھی کرناچاہتی ہے:قمرزمان کائرہ

ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی اوراپوزیشن بھی کرناچاہتی ہے:قمرزمان ...
ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی اوراپوزیشن بھی کرناچاہتی ہے:قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی اوراپوزیشن بھی کرناچاہتی ہے،سمجھ نہیں آرہی کہ وہ خود ایسا کر رہی ہے یا اس سے یہ کام کرایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کو اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا کوئی غم نہیں ہے کیوں کہ ہمارے دوست ہمارے ساتھ ہیں۔
اسلام ابادمیں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس کے بعدپیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کی میڈیا سے گفتگوکی جس میں پی پی رہنماءقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپوزیشن لیڈرتبدیل کرناچاہتے ہیں وہ نمبرگیم پوراکریں،:نمبرزمکمل کرنا کسی کی خواہش پر نہیں ہو سکتااور قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے لئے جمہوری عمل کو مکمل کریں ، نوازشریف حکومت میں بھی ہیں اوراپوزیشن بھی کرناچاہتے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈرکےانتخاب پرہماری اسٹریٹیجی ہے جوشیئرنہیں کرسکتے، ہم پیپلز پارٹی کے مفاد کو سامنے رکھ کر ہی آگے بڑھیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے خورشید شاہ کو متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر بنایا تھا اور پیپلز پارٹی ان پر مکمل اعتماد کرتی ہے ، کسی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ہے تو وہ جی بھر کر اپنا شوق پورا کرے۔اپوزیشن لیڈرکے معاملے پر ہم پراعتماد ہیں،ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، آج پیپلزپارٹی کے اجلاس میں سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے جدوجہد،2کشمیریوں کو ناروے کارفتو پرائز دیا جائے گا
پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان،پی ٹی آئی کااتحادمک مکاکی مثال ہے،اگر تحریک انصاف کے پاس فرشتے ہیں تو وہ ان کے نام سامنے لائیں۔نیب نے ڈاکٹر عاصم کو حراست میں رکھا مگر نواز شریف آزادانہ گھوم رہے ہیں، ہمارے پارٹی جھکنے والوں میں سے نہیں ہے آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ہرجگہ اور ہر ایشو کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -