ڈان لیکس معاملہ :پی ایف یو جے نے ”ڈان اخبار “ کیخلاف تادیبی کارروائی کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے ”ڈان اخبار “کیخلاف تادیبی کارروائی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم حکومتی ڈائریکشن کو یکسر مسترد کر تے ہیں کیونکہ وزیر اطلاعات ، معاون خصوصی برائے امور خارجہ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی برطرفی ان واقعات کی تائید ہے اور اس سے”ڈان اخبار“ کے موقف کو تقویت ملی ہے“۔
پی یو جے ایف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ڈان اخبار کے ایڈیٹر اور رپورٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ہمار اخیال ہے کہ یہ پریس اور آزادی اظہار پر حملے کے مترادف ہے۔
بیان کے مطابق پی یو جے ایف نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کسی کو اس آزادی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو قانون میںپریس کو دی گئی ہے ۔
جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے ایسی چیز برآمد کہ سب ہکا بکا رہ گئے
”ہماری رائے میں کوئی جے آئی ٹی کسی اخبار کیخلاف ایکشن کی سفارش کرنے کا اختیار نہیں رکھتی اور اگر ایسا کیا گیا تو ہم پریس کی آزادی کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے “۔
یاد رہے گزشتہ روزوفاقی حکومت نے نیوز لیکس معاملے پر ڈان اخبار اور خبر سامنے لانے والے صحافی کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے معاملہ آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس )کو بھجوایا تھا ۔