پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن کراچی پریس کلب پر آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن کراچی پریس کلب پر آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کے ...
پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن کراچی پریس کلب پر آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف آج (اتوار کو ) کراچی میں حقوق کراچی کے نام سے ریلی نکالنے جا رہی ہے تاہم ریلی کے آغاز سے پہلے ہی پریس کلب کے باہر ن لیگ کے کارکنوں سے ٹکراﺅ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن ریلی میں شرکت کیلئے پریس کلب کے باہر سے گزر رہے تھے کہ اس دوران پہلے سے موجود لیگی کارکنوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔جس پر دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کی وجہ سے نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ کسی بھی ممکنہ نصادم سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان دیوار بن کر کھڑی ہوگئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سہہ پہر تین بجے حقوق کراچی ریلی کا آغاز کیا جانا تھا تاہم گرمی کے شدت کے باعث اسے شام چھے بجے تک موخر کردیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -