عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کردیا تو جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی: مریم اورنگزیب

عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کردیا تو جھوٹی سیاست ...
عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کردیا تو جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب اگر آپ کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کردیا تو آپ کی جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی، آپ نے جس سے جھوٹے الزام لگانے اور انتشار پھیلانے اور ترقی کا راستہ روکنے کیلئے 10 ارب لیے اس کا نام بتائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے کرپشن ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے احتساب کمیشن کا تالہ کھولیں۔ خیبر پختونخوا میں ناکام کارکردگی پر رونا بند کریں اور وہاں کے عوام کو جواب دیں، امید ہے کہ عمران خان نے تین مئی کو سپریم کورٹ میں آف شور کمپنی، بے نامی جائیداد اور غیر ملکی فنڈنگ کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہوگی۔

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن کراچی پریس کلب پر آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی
انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسرے صوبوں کا ٹھیکہ اٹھانا بند کریں اور خیبر پختونخوا کیلئے صاف پانی، سکول اور ہسپتال کا انتظام کریں ، خان صاحب پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کر جھوٹ نہ بولیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -