سردار ایاز صادق کی افغان صدر سے ملاقات، اشرف غنی کی تمام معاملات کے حل کیلئے قابل عمل لائحہ عمل بنانے کی تجویز

سردار ایاز صادق کی افغان صدر سے ملاقات، اشرف غنی کی تمام معاملات کے حل کیلئے ...
سردار ایاز صادق کی افغان صدر سے ملاقات، اشرف غنی کی تمام معاملات کے حل کیلئے قابل عمل لائحہ عمل بنانے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے ۔ پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں افغان صدر نے تمام معاملات کے حل کیلئے قابل عمل لائحہ عمل بنانے کی تجویز دی۔
نجی ٹی وی کیپٹل نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدارتی محل میں افغان صدر سے ملاقات کی جو پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔ ملاقات میں خطے میں قیام امن کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ الزام تراشی سے گریز کرنے اور بہتر مستقبل کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، جبکہ افغان صدر نے ملاقات کے دوران تمام معاملات کے حل کیلئے قابل عمل لائحہ عمل بنانے کی تجویز دی۔ملاقات میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ اور سینیٹر راجہ ظفر الحق بھی موجود تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -