پاکستانی حکومت بھارت سے دوستی اور تعلقات کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہ کرے:سید صلاح الدین

پاکستانی حکومت بھارت سے دوستی اور تعلقات کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں ضائع ...
 پاکستانی حکومت بھارت سے دوستی اور تعلقات کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہ کرے:سید صلاح الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین نے کہاہے کہ حکومت پاکستان بھارت سے دوستی اور تعلقات کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو ضائع نہ کرے ، بی جے پی حکومت متعصب ہندو حکومت ہے جس کاو اضح ایجنڈا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرکے کمزور کرناہے ، مودی حکومت اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے پر کاربند ہے ، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ہماری تیسری نسل نظریہ پاکستان پر قربان ہورہی ہے اور ہمار ے نوجوان شہدا پاکستانی پرچم میں دفن ہورہے ہیں ۔

 لاہور پریس کلب میں امیر العظیم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید صلاح الدین کا کہنا تھا  کہ خطے میں قیام امن اورخطے کی ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ، بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور کشمیر کے تنظیمی عہدوں پر متعصب ہندو تنظیم آر ایس ایس کے غنڈوں کو تعینات کر رہاہے ، مودی نے بھارت کو جو منشور دیا ہے اور بھارتی وزیر خارجہ شسماسوراج نے بھارتی پارلیمنٹ میں نوازشریف کی تقریر کے جواب میں تقریر کی ہے اس میں انہوں نے واضح طور پر اعلان کیاہے کہ وہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (آزاد کشمیر) کو بھارت کا حصہ بنائیں گے ، بھارت پاکستان کو آبی دہشتگردی کے ذریعے بنجر بنانا چاہتاہے اور پاکستانی دریاﺅں کا رخ موڑ رہاہے ، پاکستان کی یہ لہلہاتی کھیتیاں کشمیر سے آنے والے دریاﺅں کی وجہ سے ہیں ۔ 

سید صلاح الدین نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ، ہماری جدوجہد کشمیر میں بھارت کے آخری فوجی کی موجودگی تک جاری رہے گی ، بھارت انسانیت سوز مظالم سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہاکہ اب توپوری دنیا جان گئی ہے کہ بھارت نہ صرف اپنے کلبھوشن بلکہ پاکستان میں تخریبی کاروائیاں کرنے والے دہشتگردوں کے ذریعے بھی پاکستان کو خون میں نہلا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں کو کشمیریوں کے حق میں بھارت کی دہشتگردی کے خلاف عالمی اداروں میں آواز بلند کرنی چاہیے ۔

مزید :

قومی -