پانا مہ کیس کی آڑ میں نوازشریف سمیت پوری پارٹی پر حملہ کیا جارہا ہے،ہمارے قانونی مشیر اپنی تیاری کررہے ہیں:سعد رفیق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پانامہ کیس کی آڑ لے کر نواز شریف سمیت تمام ن لیگی وزرا پر حملہ کیا جارہا ہے ،ہمارے قانونی مشیر الزامات کا دفاع کرنے کیلئے اپنی تیاری کررہے ہیں۔
وفاقی حکومت زراعت کو دانستہ تباہ کر رہی ہے ، آج کسان کا کوئی پرسان حال نہیں :خورشید شاہ
جیو نیوز کے پروگرام ” نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھٹو نے قائم کی تھی جبکہ مسلم لیگ ن میں لوگ میاں صاحب سے پہلے موجود تھے اورہماری پارٹی میں ایسی پاگل موجود ہیں جو اپنی پارٹی کا کبھی دفاع نہیں کرتے کیونکہ ہم لوگ اپنے ایمان کیساتھ دفاع کرتے ہیں اور غلط کام کو غلط کہتے ہیں۔ہمارے قانونی مشیر اپنی تیاری کررہے ہیں کیونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے ۔پانامہ کیس کی آڑ میں صرف نواز شریف پر حملہ نہیں کیا جارہا بلکہ یہ ہم سب پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی اور کچھ اینکرز نے جے آئی ٹی کو بھی مذاق بنا دیا ہے لیکن جن لوگوں نے تحقیقات کرنے ہے ان کو اللہ اور قبر دونوں یاد ہونی چاہیے اور اگر تحقیقاتی افسر مخالفین کے کسی دباو میں آگئے اور گالیوں سے ڈر گئے تو فیصلے میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔