خرم دستگیر کی ایرانی سفیر سے ملاقات ،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر تجارت خرم دستگیر سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی فروغ کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ،باہمی تجارت کو پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر تک لے جا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران آزادانہ تجارتی معاہدے پر جلد مذاکراتی عمل شروع کریں گے ،پاک ایران بینکنگ شعبے میں تعاون کے لیے ایم او یو کا مسودہ کابینہ میں پیش ہو گا ۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہاکہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے پاکستان کے مسودے کی منظوری دے دی ۔
توانائی کے شعبے میں غیر معمولی سرمایہ کاری ہورہی ہے،منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناﺅں گا:وزیر اعظم
واضح رہے کہ پاکستان نے معاہدے کا مسودہ رواں سال 10جون کو بھجوایا تھا جس میں پاکستان نے آزادانہ تجارت کا معاہدہ دسمبر 2017تک کرنے کی تجویز دی تھی ۔