عزیر جان بلوچ کی گرفتاری، 30 سے زائد جے آئی ٹی بنائی جارہی ہیں: مظہر عباس

قومی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ عزیر جان بلوچ کی گرفتاری کے بعد 30 سے زائد مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنائی جارہی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کے علیحدگی پسندوں سے تعلقات پرجے آئی ٹی بنائی جارہی ہے جبکہ اس کی گرفتاری کراچی آپریشن کی سب سے بڑی خبر ہے۔ مظہر عباس نے انکشاف کیا کہ تیس سے زائد جے آئی ٹیز بننے جارہی ہیں ۔
علاوہ ازیں سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ برائی اور فساد کی دنیا میں مرکزیت رکھتا ہے اس کے الفاظ بہت سے لوگوں کیلئے مشکل پیداکرسکتے ہیں۔ کراچی میں فساد کی جڑ سیاست کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ،دیکھنا ہوگا کہ عزیر بلوچ کے بیانات کی نوعیت کیا ہوگی ۔