کراچی میں آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے ،چند سفارتخانے قحبہ خانوں کی سرپرستی کر رہے تھے :چوہدری نثار

کراچی میں آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے ،چند سفارتخانے قحبہ خانوں کی ...
کراچی میں آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے ،چند سفارتخانے قحبہ خانوں کی سرپرستی کر رہے تھے :چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ملک میں قحبہ خانوں کی سرپرستی کی جارہی تھی جن میں چند سفارتخانے ملوث تھے ،کراچی میں رینجرز کے آپریشن کی بدولت ٹارگٹ کلنگ میں 43فیصد کمی آ ئی ہے ۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے ،جس کے مطابق پاکستان میں امریکہ سمیت 5ملکوں کے باشندے مقیم ہیں ۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میںرینجرز کے آپریشن کے باعث امن قائم ہواہے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات می واضح کمی آئی ہے ،کراچی میں 630اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیاہے ،713بھتہ خور ،118اغواءکار ،517بھتہ خور وں کی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے ۔
چوہدری نثار نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی پاکستان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کر لیتے ہیں ،کسی ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو ملک کے قوانین کا احترام کرنا ہو گا ،قواعد ضوابط مکمل کرکے آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ قحبہ خانو ں کی سرپرستی کی جارہی تھی اور اس میں چند سفارتخانے ملوث تھے ،منشیات ،انسانی سمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی جارہی۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ افغان باشندے مقیم ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ہے ،79ہزار سے زائد برطانوی ،6ہزار سے زائد بھارتی اور 52ہزار سے زائد امریکی شہری غیر قانوی طور پر مقیم ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -