برطانوی دارالعوام نے ماروی میمن کو سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ دے دیا

برطانوی دارالعوام نے ماروی میمن کو سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ دے دیا
برطانوی دارالعوام نے ماروی میمن کو سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے خدمات کے اعتراف پر برطانوی دارالعوام کی جانب سے پاکستانی خاتون سیاست دان ماروی میمن کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ گزشتہ سال 8 ستمبر 2016ءکو برطانوی دارالعوام کے سپیکر نے سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ کے اجراءکا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ایسی شخصیات کی نشاندہی کرنا تھاجو معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتی ہیں، اس سلسلہ میں انہیں دنیابھر سے نامزدگیاں موصول ہوئیں تاہم ایوارڈ ماروی میمن کے حصے میں آیا

ماروی میمن کو اپنے ہی استاد کو ایوارڈ دینے کیلئے مدعو کرلیا گیا، خود بھی حیران رہ گئیں
تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالعوام کی جانب سے پاکستانی سیاستدان اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔برطانوی دارالعوام کے سپیکر جون بیرکو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیکر ایوارڈ ان لوگوں کے لئے تھا جنہوں نے معاشرے کی بہبود اور سماجی تبدیلی کیلئے کام کیا ہو یا انفرادی طور پر جمہوریت کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہو۔ اس تناظر میں ہمیں دنیا بھر سے بہت سی عمدہ نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ کمیٹی کی متفقہ رائے کے بعد میں اس کا اعلان کرتے ہوئے بڑی مسرت محسوس کر رہا ہوں کہ برطانوی دارالعوام نے پاکستانی سیاستدان ماروی میمن کو اس ایوارڈ کا پہلا حقدار قرار دیا ہے۔


ماروی میمن نے اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر برطانوی ہاؤس آف کامنز کا بہت شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

قومی -