وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر اظہار تشویش ،ڈی جی آئی ایس آئی کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا جس دوران ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے نوازشریف کو بریفنگ دی ۔فوج کے ادار ہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے جاری کر دہ بیان پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ بھارت پا کستان میں دہشت گردی کروا رہا اس لیے پاکستان مخالف اٹھنے والے ہر قدم کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدمات کیے جائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بھارتی مداخلت پر سخت ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ رضوان اختر نے راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف کو انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری آپریشن اور ملک کی اندور نی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ۔اس موقع پرنوازشریف نے بیرونی خطرات سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگرد کیخلاف جنگ میں آئی ایس آئی کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کیخلاف عزائم ناکام بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں اور پاکستان کو محفوظ ملک بنایاجائے ،پاکستان مخالف ہر اقدام کو روکنے کیلئے ممکنہ اقدمات کیے جائیں ۔
نوازشریف کا کہنا تھاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس کے خاتمے کیلئے تمام تر کوششیں کی جائیں ۔