وزیراعظم کا ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کا فیصلہ تشویشناک، سائبر وسائل کا حامی کوئی بھی ادارہ جاسوسی کر سکتا ہے: عمران خان

وزیراعظم کا ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کا فیصلہ تشویشناک، سائبر وسائل کا ...
وزیراعظم کا ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کا فیصلہ تشویشناک، سائبر وسائل کا حامی کوئی بھی ادارہ جاسوسی کر سکتا ہے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ویڈیو لنک پر قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کا فیصلہ تشویشناک ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں حکومتی انتظامات ایسے نہیں چلائے جاتے جیسے مسلم لیگ(ن) کی حکومت چلا رہی ہے۔ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں لیکن یہاں قومی مفادات پر مسلسل سمجھوتے کئے جا رہے ہیں۔ سائبر وسائل کے حامل کسی بھی جاسوس ادارے کیلئے اس اہم ترین گفتگو تک رسائی مشکل کام نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -