تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے میں پھر ناکام ، سماعت کل پھر ہو گی

تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے میں پھر ناکام ، سماعت کل پھر ...
تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے میں پھر ناکام ، سماعت کل پھر ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں پارٹی کو ملنے والی غیر ملکی رقوم کی تفصیلات پیش نہ کر سکی۔الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کل دوبارہ کرنے کا حکم سنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد میں5 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان سے آج پارٹی فنڈنگ اور اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے پھر کوئی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں۔
تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے حکم نامے اور دائرہ اختیار کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے لہذٰا اس سماعت کو ملتوی کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ نے کوئی حکم امتناعی جاری کیا ہے جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ میں کل ہماری پٹیشن پر سماعت ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -