آپریشن ردا لفسادکے تحت پاک سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

آپریشن ردا لفسادکے تحت پاک سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھاری ...
آپریشن ردا لفسادکے تحت پاک سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی/ وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کو آپریشن رد الفساد کے دوران کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، آج (منگل کو) بھی پاک فوج نے شمالی و جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرکے کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے گاﺅں پونگا کالی ، شمالی وزیرستان ایجنسی کے گاﺅں عیدک ، وادی رورنگر، مٹہ (سوات) اور نیہاگ ڈارا کے گاﺅں جٹ گرام سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایس ایم جیز ، اینٹی ایئر کرافٹ گن، رائفل، پستول ، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹر سمیت مختلف کیلیبر کے ہتھیار شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -