وزیرخزانہ کاسونے کی سمگلنگ اورڈالرباہرلے جانےوالوں کےخلاف کریک ڈاون کاحکم

وزیرخزانہ کاسونے کی سمگلنگ اورڈالرباہرلے جانےوالوں کےخلاف کریک ڈاون کاحکم
وزیرخزانہ کاسونے کی سمگلنگ اورڈالرباہرلے جانےوالوں کےخلاف کریک ڈاون کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالرکی قیمت میں اضافہ کا وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے نوٹس لے لیا،وزیر خزانہ کاسونے کی سمگلنگ اورڈالرباہرلے جانےوالوں کےخلاف کریک ڈاون کاحکم دے دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے دو،تین دن میں متعلقہ اداروں اورکرنسی ڈیلرزکااجلاس طلب کرلیا ہے،کرنسی ڈیلرز ڈالر ملک سے باہر سمگل کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں،اگلے72گھنٹے میں کریک ڈاون کے اثرات نظر آئیں گے،سونے کی سمگلنگ کے لیے ڈالرپاکستان سے باہر لے جایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دبئی میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی سمگلنگ ہو رہی ہے، دبئی میں سونے کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں 2ہزار روپے فی تولہ کم ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ سونے کی سمگلنگ ہے۔

مزید :

قومی -