عید میلادالنبی ﷺ ،راولپنڈی اور بلوچستان میں دفعہ144 نافذ، ڈبل سواری، اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد، صوبہ سندھ کا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ

عید میلادالنبی ﷺ ،راولپنڈی اور بلوچستان میں دفعہ144 نافذ، ڈبل سواری، اشتعال ...
عید میلادالنبی ﷺ ،راولپنڈی اور بلوچستان میں دفعہ144 نافذ، ڈبل سواری، اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد، صوبہ سندھ کا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر  راولپنڈی اور بلوچستان میں  دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ، اس دوران  ڈبل سواری پابندی اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی ہوگی اورموبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ سیکرٹری داخلہ سندھ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو  صوبے میں موبائل فون سروس کی بندش کے لئے خط لکھ دیا ہے ۔ 

جاتی امرا میں عید میلا د البنی ﷺ کی تیاریاں مکمل ، وفاقی وزرا اور لیگی رہنماءشریک ہوں گے

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامی نے  وزارت داخلہ پنجاب کو سمری اسال کر دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

سیکرٹری داخلہ سندھ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو صوبے میں موبائل فون سروس کی بندش کے لئے خط لکھ دیا ہے ، خط میں کراچی ، سکھر ، حیدر آباداور میرپور خاص میں صبح  8 بجے سے رات 8 بجےتک موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ سیکورٹی خطرات کی وجہ سےکیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے بھر  میں 12ربیع الاول کوموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ صوبےمیں اسلحےکی نمائش،اشتعال انگیزتقاریرپربھی پابندی ہوگی ۔ پابندی  دفعہ 144 کے تحت عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عائد کی گئی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -