اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ،پھر وارنٹ جاری ہونے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ، نیب پراسیکیوشن ٹیم وزیر خزانہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کرے گی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز کی آٹھویں سماعت آج ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے جس پر نیب پراسیکیوشن ٹیم اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کرے گی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت عدم پیشی پر وفاقی وزیر خزانہ کے پہلے بھی وارنٹ گرفتاری جار ی کر چکی ہے اور ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردبھی ہوچکی ہے ۔
مزید خبریں:۔پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ،انتخابات وقت پر ہوں گے:شہباز شریف