ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملہ ، دوغیرملکی ملزم گرفتار، چار بھتہ خور بھی پکڑے گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) منگھوپیر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے میں ملوث دو غیرملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا جبکہ سی آئی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چار بھتہ خوروں کو پکڑلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے فاروق اعوان پر حملے میں ملوث دو برمی باشندے حراست میں لے لیے تاہم باضابط طورپر گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ بتایاگیاہے کہ ملزم اس سے قبل بھی دہشتگردی کے الزام میں جیل میں رہ چکے ہیں اور باہر آتے ہی دوبارہ اُنہوںنے دہشتگردانہ کارروائیاں شروع کردیں ۔ ملزموں کو موٹرسائیکل اور گاڑیوں میں بم لگانے کاماہر سمجھاجاتاہے ۔
دوسری طرف ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے چار بھتہ خوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے بتایاکہ ملزموں نے مقامی تاجر سے 15لاکھ روپے بھتہ طلب کررکھاتھا اوراُسی کی وصولی کیلئے آئے تھے ، ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔