آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک مشینوں پر ہو ں گے، حکومت قانون سازی کرے: سیکریٹری الیکشن کمیشن

آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک مشینوں پر ہو ں گے، حکومت قانون سازی کرے: ...
آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک مشینوں پر ہو ں گے، حکومت قانون سازی کرے: سیکریٹری الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ انتخابات میں بیلٹ پیپرکے استعمال سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں اس لئے آنے والے دو سالوں میں الیکشن کمیشن الیکٹرونک مشینوں کا استعمال شروع کر دے گا اورآئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پرہی کرائے جائیں گے تاہم ستمبر 2016 سے قبل الیکٹروننگ مشینوں پر ووٹ نہیں کروائے جا سکتے۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے اس لئے حکومت 31دسمبر 2014تک ہر صورت قانون سازی مکمل کرے جبکہ قانون سازی ہونے پر 6 ماہ میں بائیو میٹرک اور الیکٹرونک ووٹنگ پائلٹ منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ایم وی ایم بائیو میٹرک کے استعمال کے لئے بھی 60 دنوں میں قانون سازی کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -