ارسا نے کالا باغ ڈیم ،اکھوڑی ڈیم اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کی سفارش کردی

ارسا نے کالا باغ ڈیم ،اکھوڑی ڈیم اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کی سفارش کردی
ارسا نے کالا باغ ڈیم ،اکھوڑی ڈیم اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کی سفارش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ارسا نے کالا باغ ڈیم ،اکھوڑی ڈیم اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کی سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق رقیب خان کی زیرصدارت ارساکی ایڈوائزر ی کمیٹی کا اجلاس ہو جس میں ارسا کی ایڈوائزی کمیٹی نے یکم سے 15جنوری تک چشمہ بیراج بندرکھنے کی منظوری دیتے ہوئے حکومت سے سفارش کی ہے کہ حکومت جلد از جلدکالا باغ ڈیم ،اکھوڑی ڈیم اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کروائے۔اجلاس میں ربیع کی فصل کیلئے پنجاب اور سندھ کے پانی میں 14فیصد کمی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق ربیع کی فصل کیلئے بلوچستان کو 10لاکھ ایکڑاورخیبر پختونخوا کو 7لاکھ ایکڑ فٹ پانی دیا جائے گا جبکہ ضائع ہونیوالا پانی 2ہزار ارب روپے کا ہو گا۔

مزید :

قومی -