ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع، لبرٹی چوک میں توڑ پھوڑ، رائیونڈ جانے والے راستے سیل

ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع، لبرٹی چوک میں توڑ پھوڑ، رائیونڈ جانے والے ...
ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع، لبرٹی چوک میں توڑ پھوڑ، رائیونڈ جانے والے راستے سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر مظاہروں کے اعلان کے بعد کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور کے لبرٹی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان نے توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے پولیس تشدد سے تحریک انصاف کے ایم پی اے مراد راس زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد واقعہ کے خلاف بوٹ بیسن کراچی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج شروع ہو گیا ہے جبکہ شاہراہ فیصل، لانڈھی، بوٹ بیسن اور نمائش چورنگی میں احتجاجی دھرنے دیئے گئے ہیں اور سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور ٹائر جلا کر سڑک بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ نجی ٹی وی ڈان نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے لبرٹی چوک میں احتجاج کرنے والوں پر بھی شیلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر صبح 11 بجے سے لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کرنے کافیصلہ کر لیا ہے جبکہ رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراءکی جانب جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر آ گئے ہیں اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -