لبرٹی چوک میں پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

لبرٹی چوک میں پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
لبرٹی چوک میں پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
کیپشن: Lahore Protest pti

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے لبرٹی چوک میں احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ لاہور کے لبرٹی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا دے دیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں کارکن زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -