پیپلز پارٹی کامفاہمتی سیاست ختم کرنے کا فیصلہ،نواز شریف نے 1990کی سیاست شروع کر دی :آصف علی زرداری

پیپلز پارٹی کامفاہمتی سیاست ختم کرنے کا فیصلہ،نواز شریف نے 1990کی سیاست شروع ...
پیپلز پارٹی کامفاہمتی سیاست ختم کرنے کا فیصلہ،نواز شریف نے 1990کی سیاست شروع کر دی :آصف علی زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے حکومت کے ساتھ مفاہمتی سیاست ختم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے خلاف کاروائیوں کے بعد پیپلز پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب حکومت کے ساتھ مفاہمتی سیاست ختم کر کے پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنایا جائے گا ۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 90کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے اور اس قسم کی انتقامی سیاست سے بھیانک نتائج نکلیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کی حکومت کو وزیر اعظم کے احکامات نے مفلوج بنا دیا ہے اور سندھ حکومت کے پاس کسی قسم کے کوئی اختیار نہیں ہے۔ڈاکٹر عاصم اورقاسم ضیا کو گرفتار کیا گیا جبکہ چیف سیکریٹری سندھ بھی ضمانت پر ہیں یہ اقدامات انتقامی کاروائی نہیں تو اور کیا ہے۔سندھ میں ایف آئی اے اور نیب بیوروکریسی کو حراساں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل فیصلوں سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن بیرون مدد سے الیکشن جیتی لیکن انتخابی دھاندلی پر تحفظا تے کے باوجود حکومت کا ساتھ دیا۔پیپلز پارٹی کی بدولت حکومت بنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں گرفتاریوں ،پھانسیوں یا کوڑوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ۔ ہم معافیاں مانگ کر جدہ جانے والے نہیں اور ساری قوم کوپتہ ہے کہ نواز شریف نے معافی مانگی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف فطری طورپر طالبان کے ساتھی ہے اور یہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے بجائے سیاسی حریفوں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ کیا سانحہ ماڈل ٹاون کے مجرمان دہشت گرد نہیں تھے ۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے جسٹس نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اورذمے داروں کو گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ رانا مشہود کے پیسے لینے کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں وہ شریف برادران کے لیے پیسے وصول کر رہے ہیں۔اس ویڈ یوکے منظر عام پر آنے کے باوجود رانا مشہود کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ اگر احتساب کرنا ہے تو سب سے پہلے میاں برادران کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو گرفتار کیا جائے جس نے مجسٹریٹ کے سامنے قبول کیا کہ وہ میاں برداران کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کر رہی ہے ایسی صورتحال میں نواز شریف دہشت گردی کے خلاف جنگ پر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں ۔آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا کہ اصغر خان کیس کو بھی دوبارہ کھولا جائے اور اس کیس کے کرداروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ۔

مزید :

قومی -Headlines -