حقانی نیٹ ورک امن کیلئے خطرہ،جان کیری اور پینٹا گون ایک پیج پر ہیں،امریکہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے ایک بارپھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے امن کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے جان کیری اور پینٹا گونکے بیانات میں کوئی تضاد نہیں۔ امریکی محکمہ خارہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں اور اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس حوالے سے پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جان کیری کے حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور ا?رمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطوں کا علم نہیں ہے۔