ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوادر میں ٹریفک حادثات،8افراد جاں بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب دو مسافر بسوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ سمندری روڈ پر پیش آیا جہاں فیصل آباد سے ملتان اور ملتان سے فیصل آباد جانے والی بسیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں دو مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور امدادی ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ادھر گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم میں چھ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔