بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز نے توپیں خاموش کرا دیں
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے حسب معمول ایک مرتبہ بھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق استور کے گلتری سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کاواقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔