پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کا اعلان، 7 اگست کو پشاور سے پنڈی تک ریلی نکالیں گے: نعیم الحق

پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کا اعلان، 7 اگست کو پشاور سے پنڈی تک ...
پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کا اعلان، 7 اگست کو پشاور سے پنڈی تک ریلی نکالیں گے: نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 7 اگست سے کرپشن کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 اگست کو پشاور سے راولپنڈی تک کرپشن کے خلاف ریلی نکالیں گے اورعمران خان خود پشاور سے ہی ریلی کی قیادت کریں گے۔13 اور 14 اگست کو بھی احتجاج کریں گے جبکہ ہر ہفتے کرپشن کے خلاف احتجاج کیا کریں گے اور جہاں بھی احتجاج کیا جائے گا اس کی قیادت عمران خان خود کیا کریں گے ۔

وہ ہسپتال جس نے صحت مند آدمی کو منٹوں میں ’حاملہ‘ کردیا
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں 5 اگست کو ہماری نواز شریف کے خلاف پٹیشن سنی جائے گی جبکہ آج کے اجلاس میں نعیم بخاری کی جانب سے نواز شریف کے خلاف تیار کی گئی پٹیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ حکومت کے خلاف تحریک کے باعث فی الحال پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات ملتوی کردیے ہیں جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے پارٹی عہدیداروں کا بھی جلد اعلان کریں گے۔

’مجھے بھوت نے فون کرکے کہا کہ۔۔۔‘ خاتون نے انتہائی عجیب دعویٰ کردیا، فون کال کی ریکارڈنگ جاری کردی جسے سن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
کشمیرمیں پیش آنے والے بھارتی افواج کے مظالم کی انہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں اس لیے بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دے اور انہیں ان کا حق لے کر دے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -